• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کے پاس وزراءکیخلاف ثبوت ہیں تو وزیراعظم کودیں‘علی محمد

اسلام آ با د (آ ئی این پی)وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکے پاس وزراء کے کا لعدم تنظیم سے تعلق کے با رے میں ثبوت ہیں تووزیراعظم کو دیں تاکہ وزیراعظم ایکشن لے سکیں‘بلاول بھٹواپنے گریبان میں بھی جھانکیں کہیں مسئلہ وہاں نہ نکل آئے۔ جمعرا ت کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بلاول بھٹوکی جانب سے بغیر ثبوتوں کے بات کرنا نامناسب عمل ہے، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ کسی وزیر کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں تو ان کو ہٹایا جانا چاہئے‘بلاول بھٹو حادثاتی طورپر اس عہدے پر آگئے ہیں، انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس عہدے کے اہل ہیں‘حکومت میاں صاحب، زرداری، مولاناصاحب، بلاو ل جیسی اپوزیشن سے پریشان نہیں۔
تازہ ترین