آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍شوال المکرم 1441ھ6؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مولانا مسعود اظہر کو ٹھوس ثبوت کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اعزاز سید) حکومت نے پلوامہ واقعہ میں کالعدم جیش محمد کے مولانا مسعود اظہر کے مبینہ طور پر ملوث کے الزام پر کسی ٹھوس ثبوت یا شہادت کے بغیر انہیں گرفتار کرنے یا حراست میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا انکشاف اس ایشو سے براہ راست تعلق رکھنے والے ذریعہ نے کیا۔ بھارتی حکومت کے فراہم کردہ جو ڈوسیئر میں کالعدم جیش محمد اور اس کے 22 کارکنوں پر پلوامہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اس واقعہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس کے 40 اہلکار مارے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید