• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج 15 مارچ کو نیند کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

عالمی دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کو پرسکون نیند کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کو معمول بنالینا نہ صرف قوت مدافعت کو متاثر کرتا ہے بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے۔

اس حوالے سےماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیند کی کمی کے شکار افراد امراض قلب،بلڈ پریشر، موٹاپے اور ذیابطیس سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ماہرین نے نیند کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ایک کامیاب اور اچھی زندگی گزارنے کے لیے پر سکون نیند انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف سیمینارز، مذاکرے اور دیگر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین