• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں نوجوان نے جیپ چلاتے جھیل پار کرلی


دنیا میں ایسے منچلوں کی کمی نہیں جو اپنا شوق پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ا س ڈرائیور کا شمار بھی ایسے ہی منچلوں میں کیا جاسکتا ہے،جس نے جیپ چلاتے ہوئے جھیل پار کرڈالی۔

اس اسٹنٹ کے دوران ایک موقع پر جیپ پانی میں مکمل ڈوب گئی تاہم ڈرائیور نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیپ کو کنارے تک پہنچا دیا۔

منچلے کی مہارت پر مبنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

تازہ ترین