• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے جارحیت کی تو دوستی کا ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے، اسد عمر

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ کشیدگی میں کمی اورحالات معمول پرآرہے ہیں تاہم بھارت میں انتخابات کے انعقاد تک پاکستان محتاط طرزعمل کا مظاہرہ کرے گا‘بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے تاہم اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے‘پاکستان اپنے دفاع کیلئے تیارہے، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اورہم اپنے مادروطن کی حفاظت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں وزارت خارجہ کے زیراہتمام 27ویں ایڈوانس ڈپلومیٹک کورس کی گریجویشن تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
تازہ ترین