لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ان کی سیاست بدگوئی اور زبان درازی کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے، بلاول بھٹو کی سیاست کا سورج طلوع ہوچکا ، گالم گلوچ بریگیڈ بوکھلااٹھی ہے،شیخ رشید پہلے شہید بینظیر بھٹو کے خلاف بھی بدزبانی کرتے تھے، وہ ڈکٹیٹروں کی سیاست کا بدترین نتیجہ ہیں ، پاکستان گواہ ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کا مکروہ چہرہ ہے،ان کی سیاست کا مقدر نالہ لئی میں بہہ جانے کے سواکچھ نہیں۔