وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود ہے،شہر میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
کوئٹہ شہر و گردونواح میں میں مطلع ابر آلود ہےشہر میںہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہےکوئٹہ کے علا وہ اندروں صوبہ مستونگ،قلات،پشین، قلعہ عبداللہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی میں درجہ حرارت2، قلات میں 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ژوب میں 5،خضدار میں 10، گوادر میں 13ڈگری سینٹی گریڈ پسنی میں 15،سبی میں 16،جیونی میں 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے ۔