• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا جدہ و مدینہ منورہ میں پاکستانیوں سے خطاب

قومی اسمبلی کے نائب اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری روایات کے مطابق ملک کے نظام کو چلا رہی ہے جس میں عدل و انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے علاوہ ملک کو ترقی کی جانب لے کر جانا بھی شامل ہے۔وہ پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا، اس کا مقصد پاکستان کو اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے اور قوم کو ایک عظیم قوم بنانا ہے۔اوورسیرز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، جو زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی کامیابی میں سمندر پار پاکستانیوں کا بہت بڑا حصہ ہے۔وزیراعظم عمران اوورسیرز پاکستانیوں کے مسائل حل کےحوالے سے پالیسی مرتب کررہے ہیں، پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں تاکہ ملک ترقی کرے اور روزگار کے مواقعے پیدا ہوں۔ حکومت سرمایہ کاروں کو بہتر سہولت فراہم کر نے کی پالیسی پہ بھی عمل پیرا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں تحریک انصاف کو منظم کرنے میں چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان اور ظفر علی خان کی خدمات کوسراہا۔

تقریب سے مرکزی میڈیا ایڈوائزر گل حمید خان اور دیگر ممبر قومی اسمبلی نے بھی خطاب کیا،مقررین نے جدہ کے صدر احمد بشیر کو تقریب کے انعقاد پر مبارک باد دی ۔اس موقعے پر خواتین ونگ کی صدر مریم شاہد کو مقرر کرنے کااعلان بھی کیاگیا۔اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر نے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں ورکرز سے ملاقات کی اور خطاب بھی کیا۔

تازہ ترین