عدالت آمد کے موقع پرآصف زرداری کے نجی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی کی گئی۔
نجی سیکیورٹی اہلکاروں نے حلف نامہ برانچ کی عمارت کا کنٹرول سنبھال کر صحافیوں کو باہر نکال دیا اور عمارت کے دروازے بند کر دیے۔
نجی سیکیورٹی اہلکاروں نے صحافیوں سے بدتمیزی کی اور انہیں اندر جانے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بینکنگ کورٹ کے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے آئے تھے۔