• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن فائنل دیکھیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن پاکستان سپر لیگ فائنل دیکھنے کے لئے کراچی آرہے ہیں۔اتوار کی شام وہ نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی اور پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے ان کا دورہ پاکستان اہم ہوگا۔جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر پاکستان کرکٹ کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔جولائی میں وہ اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں۔جبکہ فائنل کے اگلے دن پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر میڈیا کو بریف کریں گے اور اپنے مستقبل کے پلان سے آگاہ کریں گے۔یہ پریس کانفرنس ایسے وقت ہورہی ہے جب پی ایس ایل کی کچھ فرنچائز کے مالی معاملات شفاف نہیں ہیں۔آڈٹ کے حوالے سے اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں۔نجم سیٹھی کے جانے کے بعد پہلی بار پی ایس ایل ہورہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں بورڈ میں کئی انتظامی تبدیلیاں ہوں گے اورمارکیٹنگ شعبے میں بہتری لانے کے لئے پروفیشنلز کا تقرر کیا جائے گا ۔دیگر شعبوں میں بھی بہتری لانے کے لئے کئی تجاویز زیر غور ہیں۔

تازہ ترین