• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہا ہےہیں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس ایف آئی آر کو منتقل کرنے کا کہیں بھی حکم نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کرنے علیحدہ علیحدہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔ دونوں نے اپنے وکلاء کے ذریعے بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کو عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بینکنگ کورٹ کے مقدمہ منتقلی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔ درخواست میں مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
تازہ ترین