• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس کے افق پر جگمگانے والے پاکستانی اسٹار اعصام الحق نے زندگی کی39بہاریں دیکھ لیں۔

سترہ مارچ انیس سواسی کو لاہور میں پیدا ہونے والے اعصام الحق نے چودہ سال کی عمرمیں ٹینس ریکٹ ہاتھ میں تھاما اور سو لہ سال کی عمرمیں پاکستان انٹرنیشنل جونئیرٹینس چیمپئین شپ جیتی۔

اعصام نے جونئیرلیول پرکئی انٹرنیشنل ایونٹس میں شاندارکارکردگی دکھائی اور اٹھارہ سال کی عمرمیں پروفیشنل ٹینس کا آغازکیا،اعصام سنگلزاورڈبلزمیں پاکستان کے سب سے کامیاب پلئیرہیں۔

انہوں نے پاکستان کوڈیوس کپ میں کئی اہم کامیابیاں دلوائیں، ان کی اصل وجہ شہرت پروفیشنل ٹینس ہے جس میں انہوں نیڈبلزمیں کئی ٹائٹلزجیتے۔

اعصام الحق گرینڈ سلیم فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالے واحد پاکستانی پلئیرہیں، اعصام نے دوہزاردس کے یوایس اوپن کا مینز اورمکسڈ ڈبلز فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیا۔

اعصام مینز ڈبلز میں بھارت کیروہن بوپننا اور مکسڈ ڈبلز میں کویتا پوشکے کی پارٹنرشپ میں یوایس اوپن کا فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوئے اور ڈبلزرینکنگ میں ٹاپ ٹین پلئیرزمیں بھی شامل رہ چکے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر کئی کامیابیاں سمیٹنے والے اعصام الحق ٹینس میں لگاؤ رکھنے والے پاکستانی نوجوانوں کے رول ماڈل بھی ہیں، جو ان کی طرح اس میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین