• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے المناک واقعے پر پوری دنیا میں ابھی تک سوگ کا سماں ہے، دنیا بھر میں شہداء کے لیے خصوصی طور پر دعائیہ تقریبات جاری ہیں۔

مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے لیے کرائسٹ چرچ کے گرجا گھرمیں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھی دعائیہ تقریبات اور شمعیں جلاکر متاثرین سے اظہار یک جہتی کیا گیا۔

ترکی کے شہر استنبول میں  بھی نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں میں شہید افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

تازہ ترین