• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کا پشاور کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی ٹاس کےلئے میدان میں اترے۔

فائنل میچ کےلئےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی نے اپنے آخری میچ کی ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

سرفراز احمد ٹاس جیت کر ڈیرن سیمی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کہا کہ ڈیو فیکٹر بھی ہو سکتا ہے اس لئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی بولنگ کرکے حریف ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے روکیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شائقین کی بہت بڑی تعداد نے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان پر امن اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہمیں آج اچھی کرکٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے،بڑا اسکور بنانے کی پوری کوشش ہوگی،اس وکٹ پر 180 رنز ایک اچھا اسکور ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ،احمد شہزاد، شین واٹسن،عمر اکمل ،احسن علی،ڈیون براوو، محمدحسنین، محمد نواز،ریلی روسو،سہیل تنویر اور گزشتہ میچ میں زخمی ہونے والے فواد احمد شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں ڈیرن سیمی،کیرون پولارڈ،حسن علی، امام الحق،کامران اکمل،صہیب مقصود،نبی گل،وہاب ریاض، جورڈن، ٹائیمل ملز اور عمر امین شامل ہیں۔

تازہ ترین