• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن پسندقوتوں کومتحدہوناہوگا،جمعیت علماءاسلام لاہور

لاہور (نمائندہ جنگ) جمعیت علما ءاسلام لاہور کے امیر قاری علیم الدین شاکر اور ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین سمیت دیگر جمعیت کے عہد یداروں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں نہتے نمازیوں پر دھشت گردی کےواقعہ پر عالم اسلام غم میں ڈوبا ہوا ہے اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا واقعہ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ امن پسند قوتوں کو متحد ہو کر انتہاءپسندوں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔
تازہ ترین