کوئٹہ(پ ر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے دو شہروں بہاولپور اور ملتان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی 21 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا ساتواں اجلاس پیر 18 مارچ کو حصہ صبح دس بجے بہاولپور اور دوسرا حصہ بعد از دوپہر تین بجے ملتان میں ہوگا اجلاس میں وکلاء کے مسائل،ملکی معاملات ،عدالتی امور سمیت مطا لعاتی دوروں کے شیڈول پر غور ہوگا اجلاس میں ملک بھر سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشنوں کے 23 منتخب اراکین میں سے بھاری اکثریت بلوچستان اسلام آباد خیبر پختون خواہ،پنجاب اور سندھ سے پہنچ چکی ہے۔ جن میںصدر امان اللہ کنرانی نائب صدر خان افضل خان پنجاب سے تمام ایگزیٹو ارکان ثقلین رضوری، رانا غلام سرور، جاوید احمد چوہدری، آفتاب مصطفی، سید شاہد حسین،مس ثمینہ قریشی،صفدر کھوکھر ،پروین چاچڑ صاحبہ، عابدہ پروین چنڑ اور سینئیر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی حبیب قریشی شامل ہیں جن کے اعزاز میں آج اتوار 17 مارچ کی رات رانا غلام سرور عشائیہ اورکل پیر 18 مارچ کو مس ثمینہ قریشی ناشتہ جبکہ دوپہر کا کھانا ملتان سید شاہد حسین دیں گے بھاری اکثریت سے ارکان ایگزیکٹو کمیٹی کی اجلاس میں شرکت صدر امان اللہ کنرانی کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد اور منفی قوتوں کو ایک واضح پیغام ہے۔