سرگودھا میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 30 جنوبی کے رہائشی شہزاد نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی لیکن اس کے سسرال والے اس شادی سے خوش نہیں تھے ۔
چند روز قبل ہی شہزاد کی اپنے سسرال والوں سے صلح ہوئی تھی ، تاہم وہ آج وین پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ مخالفین نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ایک بچے کا باپ بھی تھا، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔