راولپنڈی (صباح نیوز) نیب راولپنڈی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے سوالنامہ تیار کر لیا۔ سوالنامہ 100 سوالوں پر مشتمل ہے۔ نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو کل (بدھ کو) میگا منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے طلب کر رکھا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سوالنامہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے حوالہ کریگی۔ پارک لین کمپنی کے حوالہ سے سوالات سوالنامہ میں شامل ہیں۔ دونوں باپ بیٹے سے پارک لین کمپنی سے دیگر اکائونٹس میں ہونے والی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی جائینگی۔