• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کا دوسرا مرحلہ، پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، شاہ محمود

بیجنگ(اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے دوسرے مرحلہ کے آغاز سے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا‘ پاکستان امن کا داعی ہے اور خطے میں تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے‘پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کا جواب پاکستان نے حوصلے اور بردباری سے دیا۔ وہ پیر کو دورہ چین کے دوران بیجنگ میں چائنا انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز (سی آئی آئی ایس ایس) میں چینی اسکالرز سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف گہرے دوست ہیں بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری کی بنیاد پر استوار ہیں‘ بھارت کے ساتھ بھی تمام تصفیہ طلب امور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ قبل ازیں شاہ محمود قریشی تین روزہ دورہ پر پیر کی صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے‘ایئرپورٹ پر پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جن، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور دیگر چینی و پاکستانی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
تازہ ترین