ملتان (سٹاف رپورٹر) ورلڈ بینک کی جانب سے 26کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کا این او سی جاری کرنے کیلئےکنسلٹنٹ کی ٹیم آج ملتان پہنچے گی، بتایا گیا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کو مختلف ترقیاتی سکیموں کی مد میں 26کروڑ روپے کے فنڈز دیئے گئے ہیں ، شہر بھر کی 68یونین کونسلوں میں ٹف ٹائل ، میٹل روڈز سمیت دیگر منصوبوں کے ٹینڈرز مکمل کر لئے گئے ہیں۔