ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں خواجہ رضوان عالم، خالد حنیف لودھی، ڈاکٹر جاوید صدیقی، بابو نفیس انصاری، میاں کامران عبداللہ مڑل، نسیم لابر، ساجد علی، اےڈی بلوچ،ایم سلیم راجہ، چوہدری یاسین، رئیس الدین قریشی، خواجہ عمران، منظور قادرقادری، خلیل راں، اللہ بخش بھٹہ، فرحان زیدی، عمران انصاری نےمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید کی بدکلامی قابل مذمت ہے،ہوش کے ناخن لیں ورنہ پیپلز پارٹی کے جیالے شیخ رشید کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر عارف شاہ نے ملک علی حسن ،رانا عابد علی، محمد علی بھٹہ، ملک مرید حسین،نوید نیازی ،رئیس ملک،عدنان حیدری، حبیب الرحمنٰ میتلا ،رضوان گجرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید ،فواد چوہدری اور اسد عمر جیسے بونے وزراء گالم گلوچ اور اوچھے بیانات دیکر اپنی وزارتی نوکریاں پکی کرتے ہیں ،شیخ رشید کو وارننگ دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے غلیظ زبان بند نہ کی تو ہم ان کے جنوبی پنجاب میں داخلے پر پابندی لگا دیں گے ،دریں اثنامحمد سلیم بھٹی اور سلیم راجہ نےمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹیڈحکمران جنوبی پنجاب کے پسماندہ عوام کی محرومیوں میں اضافہ کررہے ہیں،اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا کیوں نہیں ،علیمہ خان اور جہانگیر ترین کیوں آزاد ہیں۔