• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بلاول پاکستان کی منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں‘

تحریک انصاف کے سینیٹر فصل جاوید نےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر پاکستان کی منفی تصویر کشی کا الزام عائد کردیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ قوم کو بتائیں وہ کس کی زبان بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف حلقوں کوخوش کرنےکی کوشش پر بلاول کو شرم آنی چاہیے،وہ ملک کی نہایت منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری یاد رکھیں پیپلز پارٹی اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے،ان کا پورا زور چوری کا مال اور بیرونِ ملک جائیدادیں بچانے پر ہے۔

ان کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا،پاکستان پوری دنیا کےلئے امن کا پیامبر بن کر ابھرا ہے۔

تازہ ترین