• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: بلی کا ریسکیو اہلکاروں کی مدد لینے سے انکار

یو ں تو آپ نے ریسکیو اہلکاروں کو مشکل میں گھرے لوگوں کی مدد کرتے دیکھا ہوگا جس پر متاثرین کو تعاون کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب امریکامیں ایک بلی نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد لینے سے صاف انکار کردیا۔


جی ہاں، یہ دلچسپ مناظر امریکی شہر سان فرانسسکو میں اس وقت دیکھے گئے جب ایک بلی اپنے مالکن کے گھر سے نکلی اور بلند وبالا بجلی کے کھمبے پر پہنچ کر خود کو مشکل میں ڈال بیٹھی۔

مشکل میں گھری بلی کی مدد کو آخر کار ریسکیو اہلکار آئے اور کرین کے ذریعے بلی کو نیچے اتارنے کی تیاری کرنے لگے۔

دوسری جانب بی مانو نے اہلکاروں سے مدد لینے سے کچھ اس انداز میں انکار کیا کہ پول سے خود کو گھسیٹتی ہوئی نیچے اتر آئی اور بھاگ نکلی۔

بی مانو کے اس نولفٹ والے انداز پر وہاں موجود افراد سمیت ریسکیو اہلکار بھی بیحد محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین