نئی دہلی (جنگ نیوز) کھیلوں کو سیاست زدہ کرنے کا مودی سرکار کو مسلسل نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ بھارت جونیئر ڈیوس کپ ٹینس اور فیڈ کپ جیسے اہم ایونٹس سے محروم ہوگیا۔ انڈر16 ڈیوس کپ8 سے 13 اپریل تک کھیلا جانا تھا جس میں پاکستان سمیت 16 ممالک کی ٹیموں کو حصہ لینا تھا جبکہ فیڈکپ میچز 15سے20اپریل تک ہونا تھے، دونوں ایونٹس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک منتقل کردیے گئے ہیں۔ اس سے قبل جونیئر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی بھی تھائی لینڈ کو دے دی گئی تھی۔ بھارتی حکام نے ٹینس مقابلوں کی منتقلی کی انوکھی وجہ بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان فضائی حدود کی بندش کے سبب ایونٹس بھارت میں کرانا ممکن نہیں تھا۔ کیونکہ ٹیموں کو بھارت پہنچنے میں معمول سے زیادہ وقت اور پیسہ خرچ ہورہا تھا۔