• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:مال روڈ پرلیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا

لاہور کے مال روڈ پرلیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ادھر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر اسکولوں کےاساتذہ بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے مال روڈ پرآ کر بیٹھ گئے ہیں۔


پنجاب بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا شروع ہونے والا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، سیکڑوں خواتین نے گزشتہ رات کھلے آسمان تلےگزاری،دھرنے میں ان کے کم سن بچے بھی شریک ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سروس اسٹرکچر منظور،اسکیل اَپ گریڈ اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کی طرح مراعات دی جائیں۔

دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر اسکولوں کے اساتذہ نے بھی حکومتی پالیسیوں کو تعلیم دشمن قرار دیتےہوئے ناصر باغ سے ریلی نکالی اور مال روڈ پر آ کر بیٹھ گئے اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 11ہزار پارٹنر اسکولوں میں 23 لاکھ بچے زیر تعلیم تھے،حکومتی پالیسیوں کےباعث ڈھائی لاکھ بچے اسکول چھوڑ گئے، ان کے اسکولوں میں نئے داخلوں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز اور اساتذہ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک یہاں سے نہیں جائیں گی۔ 

دھرنے کے مقام سے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔

تازہ ترین