راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)رواں سال کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 57 افرادکوقتل کردیاگیا، ان میں سے 6افرادڈکیتیوں کے دوران ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔جب کہ یکم جنوری سے 12مارچ کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 14افرادٹریفک حادثات میں دم توڑگئے۔ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے 12مارچ کے دوران 71دنوں میں سب سے زیادہ 27افرادصدرڈویژن میں قتل کئے گئے جب کہ اس عرصہ کے دوران راول ڈویژن میں 16 اور پوٹھوہار ڈویژن میں 14افرادکوموت کے گھاٹ اتارا گیا۔ رواں سال اب تک قتل کی سب سے زیادہ9ایف آئی آرزتھانہ صدربیرونی میں درج کی گئیں جب کہ دوسرے نمبرپرتھانہ صادق آبادرہاجس میں اب تک قتل کی 6ایف آئی آرزدرج کی جاچکی ہیں۔یکم جنوری سے 12مارچ تک اقدام قتل کی 67اورضررکی 87 ایف آئی آرزکااندراج ہوا۔اس دوران اغوابرائے تاوان کاایک مقدمہ اوراغواکے 96مقدمات ضلع کے مختلف تھانوں میں درج کئے گئے۔اجتماعی زیادتی کی ایک اورزیادتی کی 15ایف آئی آرزدرج کی گئیں۔