• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کسی کے ساتھ نا انصافی ہونے نہیں دینگے،اختر حسین لانگو

کوئٹہ(آن لائن)بی این پی کےایم پی اے اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی کے ساتھ نا انصافی ہونے نہیںدینگے کوئٹہ کے مقامی قبائل کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال اور ڈی ایچ اے منصوبے کیلئے راستے بنائے جا رہے ہیں نجی ہائوسنگ اسکیم کے متاثرین کو ان کا حق دیا جائے بصورت دیگر اپوزیشن جماعتیں اسمبلی فلور پر بھر پور آواز اٹھائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے سامنے متاثرین کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کارپوریشن سے اختیار لے کر کیو ڈی اے کو دیا گیا ہے اور کیو ڈی اے کی جانب سے من مانی کا سلسلہ جاری ہے اور کیو ڈی اے این او سی کے بہانے پر لوگوں کو حراساں کر رہا ہے اور کرپشن کے لئے راستے پیدا کرنے کیلئے ان کے کام نہیں کرتے بلوچستان نیشنل پارٹی کیو ڈی اے کی من مانی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ۔
تازہ ترین