کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)شالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے تین کارندوں سمیت چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں ٗ چھ کلو چرس اور ایک ٹی ٹی قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ایس پی سریاب ڈویژن محمد بلوچ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے تین کارندے ہزار گنجی میں موجود ہیں جس پر ایس ایچ او شالکوٹ خلیل بگٹی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ شب ہزار گنجی اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین کارندوں عطا اللہ ٗ فضل محمد اور موسیٰ خان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں حبیب الحق سے پانچ کلوچرس اور ایک ٹی ٹی ٗ عزیز اللہ سے دو کلو اور دائود سے گیارہ سو گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا۔