• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 6 آئین اور پارلیمان کا دفاع نہیں کرسکا، رضا ربانی

Latest News
اسلام آباد......چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6آئین اورپارلیمان کا دفاع نہیں کرسکا،جس کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہوتا ہے وہ عدالت جانے سے انکار کرتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ ملک میں قانون کی برابری نہیں ہے ،ریاست نےخود کوزندہ رکھنا ہےتوپارلیمنٹ کی بالادستی تسلیم کرناہوگی ۔

سینیٹ چیئرمین کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم میں آرٹیکل 6کا دائرہ کاربھی بڑھایا گیا لیکن یہ آرٹیکل آئین اور پارلیمان کا دفاع کرنے میں ناکام ہے ، پارلیمان کو آج بھی اپنی بقاکی جنگ لڑنی پڑرہی ہے ، ایک مائنڈ سیٹ تمام پالیسیاں اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ ملک میں جاری انتہاپسندی اور دہشت گردی کی ایک وجہ طلبہ یونین پر پابندی بھی ہے، تعلیمی اداروں میں ترقی پسندخیالات پر پابندیاں لگائی گئیں جبکہ دوسری طرف دہشت گرد مائنڈ سیٹ یونیورسٹیز میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزیدکہا کہ ٹریڈیونینز کا خاتمہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا، اسی لیے ریاست کے اندرموجود ریاست کی گرفت مضبوط ہوتی گئی ۔
تازہ ترین