• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفی نواز کھوکھر کی گرفتاری کے لیےوزارت داخلہ کو خط


اسلام آباد پولیس نے پیپلز پارٹی کے سینیٹرمصطفٰی نواز کھوکھر کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

پولیس نے اپنے خط میں مصطفی نواز کھو کھر کی گرفتاری کی پیشگی اجازت کی درخواست دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول کی پیشی کےموقع پر بلاول بھٹو زرداری کےترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر پولیس سے الجھ پڑے تھے۔

پیپلزپارٹی کے احتجاج میں  38 کارکن بھی گرفتار ہوئے۔

تازہ ترین