اسلام آباد(بلال عباسی)قو می احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائر ڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے محمد الطاف کو نیب کا جعلی افسر بن کر ایک خاتون سے10تولے زیورہتھیانے، کئی افراد کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دینے اور بڑے پیمانے پر عوام الناس سے لاکھوں روپے لوٹنے کے مبینہ الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔