ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاوس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیر اعظم ہائوس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم کا بھرپور استقبال کیا اور مسلح افراد کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔
وزیر اعظم ہائوس میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور سرکاری حکام سے معزز مہمانِ کرام کا تعارف کروایا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا بھی ملائیشیا کے وفد سے تعارف کرایا گیا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے وزیر اعظم ہاوس میں پودا بھی لگایا۔ واضح رہےکہ ملائیشیا کے وزیراعظم کی گذشتہ رات پاکستان آمد ہوئی تھی۔