• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے سےمنایا جا رہا ہے، دن کا آغاز مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیئے خصوصی دعاؤں سے ہوا ، اس موقع پر وفاقی دارلحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21--21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔


توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے  نعرہ تکبیر اور " پاکستان زندہ باد "کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

23 مارچ کو ہونے والی پریڈ میں چین اور ترکی کے لڑاکا طیارے شامل ہوں گے،آزربائیجان کے فوجی دستے بھی شرکت کریں گے، پریڈ کا سلوگن پاکستان زندہ باد ہے، تقریب کے مہمانِ خصوصی ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد ہوں گے۔

یوم پاکستان پریڈ میں آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے شرکت کرینگے، پریڈ میں آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اورسری لنکا کے چھاتہ بردار فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔

پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد ہوں گے، پریڈ میں ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں شریک ہونے والے دیگر مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسن اوف، بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران شامل ہونگے۔

تازہ ترین