• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس و میگا منی لانڈرنگ کیس، زرداری،فریال سمیت 24ملزمان احتساب عدالت طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کراچی سے منتقل ہونیوالے جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 24 ملزمان کو 8 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ سے اسلام آباد منتقل ہونے والے کیس کی جانچ پڑتال اور سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے کیس احتساب عدالت نمبر2 کے جج محمدارشدملک کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کیا تھا۔ جمعہ کو احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے کیس منتقلی کے بعد تمام ملزمان کے سمن جاری کرتے ہوئے 8 اپریل کو عدالت طلب کر لیا ہے۔
تازہ ترین