• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدسے ملنے نہ دیا گیا توجیل کے باہر ہی کھڑی رہوں گی، مریم نواز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خبردار کیا ہے کہ انہیں علیل باپ سےملنے نہ دیا گیا تو وہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر کھڑی ہوجائیں گی اور ملاقات تک وہیں ڈٹی رہیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی گردوں کی بیماری سٹیج تھری پر ہے، ڈاکٹرز کو لگتا ہے کہ ان کو درد گردوں کی بیماری کی وجہ سے ہے، نواز شریف کا یوریا لیول چیک ہونا چاہیے جس کیلئے نجی ڈاکٹر کو بھیجا گیا تھا جسے دو گھنٹے جیل کے باہر انتظار کرایا گیا مگر نوازشریف سے ملنے نہیں دیا گیا۔
تازہ ترین