• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے مریم نواز اور ذاتی معالج کی ملاقات

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔

نواز شریف سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل پہنچی ہوئی تھی،مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پرجوش نعرے لگائے۔

کارکنوں نے مریم نواز کے ہمراہ جیل کے اندر جانے کی کوشش کی، پولیس سے دھکم پیل بھی ہوئی،کارکنوں کے منتشر ہونے پر مریم نواز کو اندر جانے کی اجازت ملی۔

مریم نواز نے گفتگو کے دوران کہا کہ نوازشریف کے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے،ان کے بازو میں بدستور تکلیف ہے۔

ن لیگی کارکنوں نےاحتجاج کے دوران راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین روک لی،اس پر چڑھ گئے اور نعرے بازی کی اور ساتھ ہی اپنے قائد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ن لیگی کارکنوں کے احتجاج کے باعث ٹرین کے دونوں ٹریک 20 منٹ تک بند رہے۔

کارکنوں کے رش کے باعث مریم نواز کو کچا جیل روڈ کی بجائے دوسرے راستے سے واپس جانا پڑا۔

تازہ ترین