مردان ( نمائندہ جنگ ) موبائل ایسوسی ایشن ضلع مردان کاقیام عمل میں لایاگیا جس کیلئے گل جی کو صدراور عارف خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا دونوں کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں لایاگیا نومنتخب عہدیداروں کاتعلق مرکزی تنظیم تاجران احسان باچہ گروپ سے ہے اس موقع پر نومنتخب صدر گل جی اور جنرل سیکرٹری عارف خان نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ موبائل سے وابستہ تاجروں کی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے ۔