اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر نے بنیادی سکیل نمبر 21تک کےسات افسروں کو تبدیل کر دیا ہے اور ان کو موجودہ عہدہ سے ہٹا کر نئے عہدے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔بنیادی سکیل نمبر 21کے چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس سرگودہا سلیم رضا آصف کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کو ملتان کا چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس مقرر کیا ہے ۔حبیب اللہ خان کمشنر آئی آر (اپیلز۔I) اسلام آباد کو سرگودھا کا نیا چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس بنا دیا ہے۔ ڈاکٹر فضل محمد ابریجوکمشنر آئی آر اپیلزI- کراچی کو کمشنر آئی آر اپیلزII- کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ نصیر بٹ بنیادی سکیل نمبر20کمشنر آئی آر (اپیلزII-) اسلام آباد کو کمشنر آئی آر اپیلزI-اسلام آباد کا ایڈیشنل چارج تفویض کیا گیا ہے۔ غلام مرتضیٰ کہورو کمشنر آئی آر اپیلزII- اسلام آباد کا کمشنر آئی آر اپیلزI- اسلام آباد کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ فضل سبحان سیکرٹری ایف بی آر کو ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفسII- کراچی بنایا گیا ہے ۔ کاشف منظور ملک ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او اسلام آباد بنایا گیا ہے۔کاشف منظور ملک نے حال ہی میں ترقی کا خصوصی کورس کامیابی سے مکمل کیا ، مذکورہ تمام افسران ایچ آر ایم ایس آن لائن چارج دے کر نئے عہدے سنبھالیں گے اور ان کو ملنے والی پرفارمنس الائونس بھی ملتا رہے گا۔