• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملتان ائیرپورٹ کو ایک مرتبہ پھر بند کر دیا گیا ہے اور ملتان آنے اور جانیوالی تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر کے ائیرپورٹ کو رات گئے بند کر دیا گیا جس کے بعد ملتان آنے اور ملتان سے جانیوالی تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

فلائٹ آپریشن بند ہونے سے ملتان سے قطر اور جدہ جانیوالے دو پروازیں منسوخ کی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق ملتان ائیرپورٹ صبح 8 بجے تک بند رہے گا جس کے بعد فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین