ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے، شہری اور تاجر بجلی کی گھنٹوں بندش سے شدیدپریشانی کا شکار ہیں، شہریوں کے احتجاج کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی ، صارفین کےمطابق ملتان شہر کے درجنوں فیڈرز ایسے ہیں جن پر بجلی کی 4 سے 6 گھنٹے روزانہ بندش معمول بن کررہ گئی ہے، شہری اور صارف حلقوں نے ملتان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وصوبائی وزراء ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل بندش، لوڈشیڈنگ کانوٹس لیا جائے۔