لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزراءاپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے خلاف مہم جوئی پر مصروف ہیں۔ شیخ رشید محکمہ ریلوے میں اپنی کارکردگی نہیں دکھا سکے اس لئے وہ اپنی سیٹ بچانے کے لئے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر رہے ہیں۔ ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے وفاقیوزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو قائدعوام ذوالفقار علی بھٹوکے نواسے ہیں، ان سے زیادہ محبوطن کون ہوگا،بلاول بھٹو آئینی سیاست کر رہے ہیں، وہ ملک کے لیے وزیراعظم سے زیادہ سنجیدہ ہیں،سندھ گورنمنٹ کی کاکردگی آج پوری دنیا میں مانی جا رہی ہے ،صرف بلاول بھٹو ہیملک کو دہشت گردی کے ناسور سے بچا سکتے ہیں، ہم کسی کو جمہوریت پر شب خون مارنے نہیں دیں گے، 18 ویں ترمیم میں کسی صورت ردوبدل منظور نہیں۔