کوئٹہ (نمائندہ جنگ) پاکستان سپر لیگ کی چیمپئنز ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اتوار کو جناح روڈ، زرغون روڈ، میزان چوک ، لیاقت بازار دروہ کیا اس موقع پر ہزاروں پرجوش شہریوں نے فاتح ٹیم کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے اور کھلاڑیوں کے ساتھ سلیفیاں بھی بنوائیں ،دورے کے موقع پر انتہائی محدود پروٹوکول لیا ۔ دریں اثنا جنگ سے گفتگو میں ٹیم کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ بلوچستان میرا گھر ہے ، کوئٹہ کے عوام نے شاندار استقبال کر کے دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں۔ اس موقع پر ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن اعظم خان بھی موجود تھے۔ ندیم عمر نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے ٹیموں کے انتخاب کے موقع پر کوئٹہ ٹیم کا کوئی امیدوار نہیں تھا میرا تعلق بھی کوئٹہ سے ہے اس لئے میں نے یہ ٹیم خریدی ۔ ٹیم بہترین کارکردگی دکھائی اور چار پی ایس ایل میں سے دو کے سیمی فائنل تک پہنچے جبکہ چوتھا ایونٹ جیت لیا۔ یہ جیت بلوچستان کے عوام کی جیت ہے۔ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے کوئی انفرااسٹرکچر نہیں ۔ کوئٹہ اور حب میں اکیڈمی بنائی جاری ہے۔ بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال ایم پی ایز کرکٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کوئٹہ کے عوام نے ہمارا جس انداز میں استقبال کیا ہیں اس نے تاریخ رقم کر دی ہے۔