• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے پناہ قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کی جنگ جیت چکے ہیں،خالق ہزارہ

کوئٹہ ( خ ن) صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے اس دن قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور جس کے تحت ہمیں مملکت خداداد کا تصور ملا،مملکت خداد اداللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے خاص انعام اور نعمت ہے جو ہمارے بہادر اور دور اندیش اکابرین کی جرات و عزم و قربانیوں کی بدولت معروض وجو دمیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ یزدان خان ماڈل ہائی اسکول میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ان کے رفقاء اور ہمارے اکابرین کا پاکستان بنانے کا مطالبہ تاریخی دور اندیشی کی لازوال مثال ہے ہمارے آباؤ اجداد ، متکبرین ، مفکرین اور ان ہزاروں مسلمانوں کی جدو جہد، قربانیوں کے بعد ہمیں یہ وطن عزیز کی صورت میں پاکستان ملا ہمیں اپنے اداروں اور محکموں میں میرٹ کو لاگو کرکے ملک اورقوم کی ترقی کیلئے اپنا کردا ر ادا کرنا ہوگا ۔سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور ہزاروں پاکستانیوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم دہشت گردی کی جنگ جیت چکے ہیں صوبے میں نفرتوں کا خاتمہ کرکے پر امن اور خوف کی فضاء کا خاتمہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی اصل شناخت کو سامنے لانے سیاحت اور ثقافت کو فروغ دیکر سیاحوں کیلئے سیاحتی مقامات پر سہولیات فراہم کریں گے۔ نیشنل گیمز کا انعقاد رواں سال ہوگا۔
تازہ ترین