• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کا جشن

کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کا جشن
پی ایس ایل کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کوئٹہ میں اپنے مداحوں کے ساتھ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فور کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے آرمی کی وردی پہن لیاکستان سُپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔گلیڈی ایئٹرز کی ٹیم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی خصوصی دعوت پر کوئٹہ پہنچی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں فاتح کھلاڑیوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر گشت کیا۔کپتان سرفراز احمد سے مداحوں نے ملاقات کی، پی ایس ایل کے گانے پر کھلاڑیوں نے ہلہ گُلہ کیا، اس موقع پر شائقین کرکٹ نے ان پر پھول بھی نچھاور کیے۔

کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کا جشن
قومی تھرو بال ایونٹ کی فاتح سندھ خواتین ٹیم کا فیڈریشن کے سکریٹری مقبول احمد کے ساتھ گروپ

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا شاندار استقبال ہوگا، ٹیم آئندہ بھی جیت کر اسی طرح قوم کو خوشیاں دیتی رہے گی٭ وزیر بلدیات سعید غنی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن( پی ایچ ایف) کے نئے صدر بن گئے ، عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیدیم میں صدر بننے کے بعد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی ایک مرتبہ پھر سے قومی کھیل کا گہوارہ بنے گا، کے ایچ اے کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں سعید غنی کو متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا گیا ۔ 

کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کا جشن
کمشنر الیون او رسجاس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا میچ سے قبل کمشنر کراچی افتخار شیروانی کے ساتھ گروپ

سابق صدر زبیر حبیب بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور نجی مصروفیات کے باعث عہدے پر فائض رہنے سے معذرت کرلی ، اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کامران اشرف ،اور دیگر بھی موجود تھے ٭سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم نے کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں پاکستان کی پہلی انٹرسٹی سافٹ بال لیگ کراچی میں منعقد کرائی جائے گی جس میں لاہور، کوئٹہ،پشاور،اسلام آباد اور میزبان کراچی کی ٹیمیں شرکت کریں گی لیگ میں شامل ہرٹیم کیلئے سافٹ بال کھیلنے والے مختلف ممالک سے دو انٹرنیشنل پلیئرز کوشامل کیا جائے گا جبکہ دبئی اور ملائشیاء سے غیر ملکی کوچز اور امپائرز کو پاکستان مدعو کریں گے، شہروں کے مابین انٹرسٹی سافٹ بال لیگ کرانے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں کیلئے تیار کرنا ہے٭ رانگیواڑہ اسپورٹس فٹبال کلب کے زیر اہتمام اورڈی ایم سی سائوتھ کے تعاون سے مولوی عثمان پارک میں کھیلے گئے آل کراچی شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹور نامنٹ کافائنل حیدری بلوچ فٹ بال کلب نے پیلنٹی کک کے ذریعے چنیسربلیو کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی 

کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کا جشن
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن( پی ایچ ایف) کے عہدے داروں کا اپنے نئے صدرصوبائی وزیر سعید غنی کے ساتھ لیا گیا گروپ

فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض اعوان نے انعامات تقسیم کئے٭ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری آصف عظیم نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) سید عارف حسن کو اولمپک کونسل آف ایشیاء کے سائوتھ ایشیاء ریجن کے مسلسل چوتھی بار نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عارف حسن نے اولمپک موومنٹ کی قیادت کرتے ہوئے مکمل انہماک اور بھرپور توجہ کے ساتھ اور ٹرانسپیرنسی اور میرٹ کوملحوظ خاطر رکھتے قومی کھیلوں کی ترقی و فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں٭ اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز ابوظبی میں ختم ہوگئے،پاکستان نے 18 طلائی، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 61 تمغے اپنے نام کئے، میگا گیمز میں 190 ممالک سے 7 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے 24 مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں حصہ لیا۔

کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کا جشن
 بلال بھاٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کپتان افنان کریم کو پروفیسر اعجاز احمد فاروقی وننگ ٹرافی دے رہے ہیں.جمیل احمد بھی موجود ہیں

92 پاکستانی ایتھلیٹس نے بھی دل کھول کر گیمز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور خوش آئند بات یہ کہ تمام ایتھلیٹس نے پوزیشنز حاصل کیں لیکن بعض میڈلز جیتنے میں ناکام رہے پاکستانی ایتھلیٹ شمائیلہ رباب نے 200 میٹر دوڑ، حور مشتاق نے 1500 میٹر دوڑ، حور مشتاق، نعمان ریاض، عمار شاہد اور زوہیب شاہد نے 4x100 میٹر ریلے، عمار شاہد نے ہائی جمپ، فرزانہ رحمت نے شاٹ پٹ اور لانگ جمپ، عنبر اخلاق نے 3000 میٹر دوڑ، ثمرین فضل نے 500 میٹر سائیکل ریس، مہام زہرہ 2 کلومیٹر سائیکلنگ ایونٹ، عمران غفار 2 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر سائیکلنگ ایونٹس، مینز فٹ بال سیون اے سائیڈ اور عمران عارف نے پاور لفٹنگ، ساجدہ بی بی اور فیصل خان نے ٹینس ٹورنامنٹ میں سنگلز، ساجدہ بی بی اور ایرج نے ڈبلز، حنا عارف اور نمرا طارق، محمد انس اور محمد فراز نے بوکے ڈبلز میں طلائی تمغے جیتے٭ سندھ اور بلوچستان نے پشاور میں ہونے والی قومی تھرو بال چیمپئن شپ میں خواتین اور مردوں کے تائٹل جیت لئے

کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کا جشن
یوم پاکستان رسہ کشی چیمپئن شپ کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں

سندھ نے بین الصوبائی ایونٹ بھی اپنے نام کیا ،مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سومی فلک ناز نےانعامات تقسیم کئے،اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں بھی موجوتھے٭ پاکستان ڈے کے موقع پر آل کراچی انٹر یونیورسٹی چمپیئن شپ گرلز کے فائنل میں سرسید یونیورسٹی نے کراچی یونیورسٹی کو ہراکر چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا بوائز کے فائنل میں مضبوط حریف ٹیم پی ایف کیڈ کو ہرا کر ٹائٹل جیتا۔

تازہ ترین
تازہ ترین