وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نیب جا رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کی آج نیب میں پیش ہونے کے حوالے سے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی خزانے کو لوٹا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وفاقی وزیر دستاویزات اور ریسرچ نیب کو دے دی ہے، اب نیب کو فیصلہ کرنا ہے۔