قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایل این جی کیس میں آج طلب کیے جانے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی کے آفس میں پیش ہو گئے۔
اس موقع پر نیب حکام نےایل این جی کیس سے متعلق شاہد خاقان عباسی سے پوچھ گچھ کی۔
پیشی کی بعد شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام نے روزانہ بلایا تو روزانہ بھی آجاؤں گا، نیب نے جو چیزیں مانگی تھیں وہ دے دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھنے کے بارےمیں آگاہ کر دیا ہے۔