سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
آصف علی زرداری کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے جس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کو فریق بنایا گیا ہے۔
آصف زرداری نے نیب سے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست بھی دائر کی ہے۔
آصف زرداری نے عدالت سے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ نیب کو میرے خلاف تمام انکوائریوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، نیز ٹرائل مکمل ہونے تک میری ضمانت منظور کی جائے۔