خطروں کے کھلاڑیوں کا اٹلی کے بلندو بالا پہاڑ پر سائیکلنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے سب کو حیران کردیا۔
یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو سائیکل چلاتے ہوئے مختلف اسٹنٹ پیش کرتے دیکھا ہوگا لیکن ان میں سے کچھ سر پھرے ایڈونچر کے شوقین میں اپنی زندگی تک داؤپر لگا دیتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والوں کی سانسیں ہی رُک جائیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والے ان خطروں کے کھلاڑیوں کو ہی دیکھ لیں جو بلندو بالا پہاڑ کے سرے پرپہنچ گئے ہیں اور دشوار گزار خطرناک راستے پر سائیکلنگ کا شوق پورا کر رہے ہیں۔
ایڈونچر کے شوقین سر پھرے نوجوان نے کرتب بازی کیلئے اٹلی کے سیکڑوں فٹ بلند پہاڑی سلسلے کا انتخاب کیا اور پہاڑکے اونچے نیچے دشوار گزار راستے پر سائیکل چلانے کا ایساخطرناک مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والوں کی بھی سانسیں تھم گئی۔