• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے ایران سے داخل ہونے والے مٹی کی طوفان کی زد میں آگئے ، گرد آلود ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔

بدھ کی سہ پہر سے ایران سے گرد آلود ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوا جس نے اس وقت صوبے کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

ایران سے ملحقہ علاقوں تفتان، دالبندین، نوشکی، مستونگ، خاران، واشک اور بولان میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ قلعہ عبداللہ، گلستان، جنگل پیرعلیزئی بھی مٹی کے شدید طوفان کی زد میں ہے۔

طوفان کے باعث مختلف شہروں میں بجلی اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، کوئٹہ شہر میں بھی گرد آلود ہواؤں کا راج ہے جس سے نہ صرف سردی بڑھ گئی ہے جبکہ دمے اور سینہ کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

تازہ ترین