• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم علی شاہ نیب راولپنڈی میں پیش، 40منٹ پوچھ گچھ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ بدھ کو نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے قائم علی شاہ سے 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی جبکہ نیب ٹیم نےانکو تحریری سوالنامہ بھی دیا ہے جسکے جوابات 10 روز میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے، قائم علی شاہ کے جوابات کاقانون کے مطابق جائزہ لیا جائیگا اور پھر دوبارہ طلب کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ نیب کا بلانے کا کیا مطلب تھا،میرا 55 سال سیاسی کیریئر ہے اور میں آٹھ سال وزیر اعلی سندھ رہا ہوں، اس سارےعرصے میں میرے اوپر کوئی کیس نہیں ہوا۔
تازہ ترین